نہایت بزرگ و برتر ہے وہ جس کے ہاتھ میں کائنات کی سلطنت ہے، اور وہ ہر چیز پر قدرت رکھتا ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:2
﴿٢﴾
جس نے موت اور زندگی کو ایجاد کیا تاکہ تم لوگوں کو آزما کر دیکھے تم میں سے کون بہتر عمل کرنے والا ہے، اور وہ زبردست بھی ہے اور درگزر فرمانے والا بھی
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:3
﴿٣﴾
جس نے تہ بر تہ سات آسمان بنائے تم رحمان کی تخلیق میں کسی قسم کی بے ربطی نہ پاؤ گے پھر پلٹ کر دیکھو، کہیں تمہیں کوئی خلل نظر آتا ہے؟
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:4
﴿٤﴾
بار بار نگاہ دوڑاؤ تمہاری نگاہ تھک کر نامراد پلٹ آئے گی
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:5
﴿٥﴾
ہم نے تمہارے قریب کے آسمان کو عظیم الشان چراغوں سے آراستہ کیا ہے اور اُنہیں شیاطین کو مار بھگانے کا ذریعہ بنا دیا ہے اِن شیطانوں کے لیے بھڑکتی ہوئی آگ ہم نے مہیا کر رکھی ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:6
﴿٦﴾
جن لوگوں نے اپنے رب سے کفر کیا ان کے لیے جہنم کا عذاب ہے اور وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:7
﴿٧﴾
جب وہ اُس میں پھینکے جائیں گے تو اسکے دھاڑنے کی ہولناک آواز سنیں گے اور وہ جوش کھا رہی ہوگی
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:8
﴿٨﴾
شدت غضب سے پھٹی جاتی ہو گی ہر بار جب کوئی انبوہ اس میں ڈالا جائے گا، اُس کے کارندے اُن لوگوں سے پوچھیں گے "کیا تمہارے پاس کوئی خبردار کرنے والا نہیں آیا تھا؟
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:9
﴿٩﴾
وہ جواب دیں گے "ہاں، خبردار کرنے والا ہمارے پاس آیا تھا، مگر ہم نے اسے جھٹلا دیا اور کہا اللہ نے کچھ بھی نازل نہیں کیا ہے، تم بڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہو
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:10
﴿١٠﴾
اور وہ کہیں گے "کاش ہم سنتے یا سمجھتے تو آج اِس بھڑکتی ہوئی آگ کے سزا واروں میں نہ شامل ہوتے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:11
﴿١١﴾
اس طرح وہ اپنے قصور کا خود اعتراف کر لیں گے، لعنت ہے ان دوزخیوں پر
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:12
﴿١٢﴾
جو لوگ بے دیکھے اپنے رب سے ڈرتے ہیں، یقیناً اُن کے لیے مغفرت ہے اور بڑا اجر
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:13
﴿١٣﴾
تم خواہ چپکے سے بات کرو یا اونچی آواز سے (اللہ کے لیے یکساں ہے)، وہ تو دلوں کا حال تک جانتا ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:14
﴿١٤﴾
کیا وہی نہ جانے گا جس نے پیدا کیا ہے؟ حالانکہ وہ باریک بیں اور باخبر ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:15
﴿١٥﴾
وہی تو ہے جس نے تمہارے لیے زمین کو تابع کر رکھا ہے، چلو اُس کی چھاتی پر اور کھاؤ خدا کا رزق، اُسی کے حضور تمہیں دوبارہ زندہ ہو کر جانا ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:16
﴿١٦﴾
کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تمہیں زمین میں دھنسا دے اور یکایک یہ زمین جھکولے کھانے لگے؟
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:17
﴿١٧﴾
کیا تم اِس سے بے خوف ہو کہ وہ جو آسمان میں ہے تم پر پتھراؤ کرنے والی ہوا بھیج دے؟ پھر تمہیں معلوم ہو جائے گا کہ میری تنبیہ کیسی ہوتی ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:18
﴿١٨﴾
اِن سے پہلے گزرے ہوئے لوگ جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو کہ میری گرفت کیسی سخت تھی
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:19
﴿١٩﴾
کیا یہ لو گ اپنے اوپر اڑنے والے پرندوں کو پر پھیلائے اور سکیڑتے نہیں دیکھتے؟ رحمان کے سوا کوئی نہیں جو انہیں تھامے ہوئے ہو وہی ہر چیز کا نگہبان ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
67:20
﴿٢٠﴾
بتاؤ، آخر وہ کونسا لشکر تمہارے پاس ہے جو رحمان کے مقابلے میں تمہاری مدد کر سکتا ہے؟ حقیقت یہ ہے کہ منکرین دھوکے میں پڑے ہوئے ہیں