ایک ایسی کتاب جس کی آیات خوب کھول کر بیان کی گئی ہیں، عربی زبان کا قرآن، اُن لوگوں کے لیے جو علم رکھتے ہیں
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:4
﴿٤﴾
بشارت دینے والا اور ڈرا دینے والا مگر اِن لوگوں میں سے اکثر نے اس سے رو گردانی کی اور وہ سن کر نہیں دیتے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:5
﴿٥﴾
کہتے ہیں "جس چیز کی طرف تو ہمیں بلا رہا ہے اس کے لیے ہمارے دلوں پر غلاف چڑھے ہوئے ہیں، ہمارے کان بہرے ہو گئے ہیں، اور ہمارے اور تیرے درمیان ایک حجاب حائل ہو گیا ہے تو اپنا کام کر، ہم اپنا کام کیے جائیں گے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:6
﴿٦﴾
اے نبیؐ، اِن سے کہو، میں تو ایک بشر ہوں تم جیسا مجھے وحی کے ذریعہ سے بتایا جاتا ہے کہ تمہارا خدا تو بس ایک ہی خدا ہے، لہٰذا تم سیدھے اُسی کا رخ اختیار کرو اور اس سے معافی چاہو تباہی ہے اُن مشرکوں کے لیے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:7
﴿٧﴾
جو زکوٰۃ نہیں دیتے اور آخرت کے منکر ہیں
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:8
﴿٨﴾
رہے وہ لوگ جنہوں نے مان لیا اور نیک اعمال کیے، اُن کے لیے یقیناً ایسا اجر ہے جس کا سلسلہ کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:9
﴿٩﴾
اے نبیؐ! اِن سے کہو، کیا تم اُس خدا سے کفر کرتے ہو اور دوسروں کو اُس کا ہمسر ٹھیراتے ہو جس نے زمین کو دو دنوں میں بنا دیا؟ وہی تو سارے جہان والوں کا رب ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:10
﴿١٠﴾
اُس نے (زمین کو وجود میں لانے کے بعد) اوپر سے اس پر پہاڑ جما دیے اور اس میں برکتیں رکھ دیں اور اس کے اندر سب مانگنے والوں کے لیے ہر ایک کی طلب و حاجت کے مطابق ٹھیک اندازے سے خوراک کا سامان مہیا کر دیا یہ سب کام چار دن میں ہو گئے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:11
﴿١١﴾
پھر وہ آسمان کی طرف متوجہ ہوا جو اُس وقت محض دھواں تھا اُس نے آسمان اور زمین سے کہا "وجود میں آ جاؤ، خواہ تم چاہو یا نہ چاہو" دونوں نے کہا "ہم آ گئے فرمانبرداروں کی طرح
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:12
﴿١٢﴾
تب اُس نے دو دن کے اندر سات آسمان بنا دیے، اور ہر آسمان میں اُس کا قانون وحی کر دیا اور آسمان دنیا کو ہم نے چراغوں سے آراستہ کیا اور اسے خوب محفوظ کر دیا یہ سب کچھ ایک زبردست علیم ہستی کا منصوبہ ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:13
﴿١٣﴾
اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اِن سے کہہ دو کہ میں تم کو اُسی طرح کے ایک اچانک ٹوٹ پڑنے والے عذاب سے ڈراتا ہوں جیسا عاد اور ثمود پر نازل ہوا تھا
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:14
﴿١٤﴾
جب خدا کے رسول اُن کے پاس آگے اور پیچھے، ہر طرف سے آئے اور انہیں سمجھایا کہ اللہ کے سوا کسی کی بندگی نہ کرو تو انہوں نے کہا "ہمارا رب چاہتا تو فرشتے بھیجتا، لہٰذا ہم اُس بات کو نہیں مانتے جس کے لیے تم بھیجے گئے ہو
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:15
﴿١٥﴾
عاد کا حال یہ تھا کہ وہ زمین میں کسی حق کے بغیر بڑے بن بیٹھے اور کہنے لگے "کون ہے ہم سے زیادہ زور آور" اُن کو یہ نہ سوجھا کہ جس خدا نے ان کو پیدا کیا ہے وہ ان سے زیادہ زور آور ہے؟ وہ ہماری آیات کا انکار ہی کرتے رہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:16
﴿١٦﴾
آخرکار ہم نے چند منحوس دنوں میں سخت طوفانی ہوا ان پر بھیج دی تاکہ انہیں دنیا ہی کی زندگی میں ذلت و رسوائی کے عذاب کا مزا چکھا دیں، اور آخرت کا عذاب تو اس سے بھی زیادہ رسوا کن ہے، وہاں کوئی ان کی مدد کرنے والا نہ ہو گا
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:17
﴿١٧﴾
رہے ثمود، تو ان کے سامنے ہم نے راہ راست پیش کی مگر انہوں نے راستہ دیکھنے کے بجائے اندھا بنا رہنا پسند کیا آخر اُن کے کرتوتوں کی بدولت ذلت کا عذاب اُن پر ٹوٹ پڑا
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:18
﴿١٨﴾
اور ہم نے اُن لوگوں کو بچا لیا جو ایمان لائے تھے اور گمراہی و بد عملی سے پرہیز کرتے تھے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:19
﴿١٩﴾
اور ذرا اُس وقت کا خیال کرو جب اللہ کے یہ دشمن دوزخ کی طرف جانے کے لیے گھیر لائے جائیں گے اُن کے اگلوں کو پچھلوں کے آنے تک روک رکھا جائے گا
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
41:20
﴿٢٠﴾
پھر جب سب وہاں پہنچ جائیں گے تو ان کے کان اور ان کی آنکھیں اور ان کے جسم کی کھالیں ان پر گواہی دیں گی کہ وہ دنیا میں کیا کچھ کرتے رہے ہیں