ہم نے موسیٰؑ کو تو نشانیاں عطا کی تھیں جو صریح طور پر دکھائی دے رہی تھیں اب یہ تم خود بنی اسرائیل سے پوچھ لو کہ جب وہ سامنے آئیں تو فرعون نے یہی کہا تھا نا کہ "اے موسیٰؑ، میں سمجھتا ہوں کہ تو ضرور ایک سحر زدہ آدمی ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:102
﴿١٠٢﴾
موسیٰؑ نے اس کے جواب میں کہا "تو خوب جانتا ہے کہ یہ بصیرت افروز نشانیاں رب السماوات و الارض کے سوا کسی نے نازل نہیں کی ہیں، اور میرا خیال یہ ہے کہ اے فرعون، تو ضرور ایک شامت زدہ آدمی ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:103
﴿١٠٣﴾
آخرکار فرعون نے ارادہ کیا کہ موسیٰؑ اور بنی اسرائیل کو زمین سے اکھاڑ پھینکے، مگر ہم نے اس کو اوراس کے ساتھیوں کو اکٹھا غرق کر دیا
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:104
﴿١٠٤﴾
اور اس کے بعد بنی اسرائیل سے کہا کہ اب تم زمین میں بسو، پھر جب آخرت کے وعدے کا وقت آن پورا ہوگا تو ہم تم سب کو ایک ساتھ لا حاضر کریں گے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:105
﴿١٠٥﴾
اس قرآن کو ہم نے حق کے ساتھ نازل کیا ہے اور حق ہی کے ساتھ یہ نازل ہوا ہے، اور اے محمدؐ، تمہیں ہم نے اِس کے سوا اور کسی کام کے لیے نہیں بھیجا کہ (جو مان لے اسے) بشارت دے دو اور (جو نہ مانے اُسے) متنبہ کر دو
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:106
﴿١٠٦﴾
اور اس قرآن کو ہم نے تھوڑا تھوڑا کر کے نازل کیا ہے تاکہ تم ٹھیر ٹھیر کر اسے لوگوں کو سناؤ، اور اسے ہم نے (موقع موقع سے) بتدریج اتارا ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:107
﴿١٠٧﴾
اے محمدؐ، اِن لوگوں سے کہہ دو کہ تم اسے مانو یا نہ مانو، جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا ہے انہیں جب یہ سنایا جاتا ہے تو وہ منہ کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:108
﴿١٠٨﴾
اور پکار اٹھتے ہیں "پاک ہے ہمارا رب، اُس کا وعدہ تو پورا ہونا ہی تھا
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:109
﴿١٠٩﴾
اور وہ منہ کے بل روتے ہوئے گر جاتے ہیں اور اسے سن کر اُن کا خشوع اور بڑھ جاتا ہے
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:110
﴿١١٠﴾
اے نبیؐ، اِن سے کہو، اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو اُس کے لیے سب اچھے ہی نام ہیں اور اپنی نماز نہ بہت زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ بہت پست آواز سے، ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا لہجہ اختیار کرو
اس آیت کی تلاوت کی مشق کریں
مائیکروفون پر ٹیپ کریں اور پڑھیں۔
17:111
﴿١١١﴾
اور کہو "تعریف ہے اس خدا کے لیے جس نے نہ کسی کو بیٹا بنایا، نہ کوئی بادشاہی میں اس کا شریک ہے، اور نہ وہ عاجز ہے کہ کوئی اس کا پشتیبان ہو" اور اس کی بڑائی بیان کرو، کمال درجے کی بڑائی